یہ جیل بھرو تحریک نہیں، جیل سے بچو تحریک ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہی ہیں انہوں نے 4سال اپنے مخالفین کے خلاف اداروں کو استعمال کیا گزشتہ9ماہ سے ملک میں تماشا لگا ہوا ہے، تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا تھا، جب بھی حالات بہتر ہوتے ہیں تو ایک تماشے کا اعلان ہوتا ہے یہ فارن فنڈنگ کیس میں کہیں پیش نہیں ہوتا، کیوں کہ وہ چور ہے عمران خان توشہ خانے کا چور ہے، ہائی کورٹ، ایف آئی ، سپریم کورٹ سمیت یہ کہیں پیش نہیں ہوتا، یہ شخص کہتا ہے کہ میں پیش نہیں ہوں گا، تماشا لگا رکھا ہے ، آپکو عدالت، نیب ، ایف آئی اے بلا رہی ہے، یہ جیل بھرو تحریک نہیں، جیل سے بچو تحریک ہے، مریم اورنگزیب