وزیر اعظم شہباشریف کی سعودی عرب کے یوم تاسیس پرسعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد

وزیر اعظم میاںمحمد شہباشریف نے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پرسعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اورسعودی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اورسعودی عوام کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یوم تاسیس سعودی عرب کی عظیم تاریخ اور ثقافت کا مظہر ہے۔