کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ 8 کا 11واں میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ملتان سلطانز نے اب تک 4 میچ کھیلے جن میں تین جیتے جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی کنگز کی ٹیم بھی 4 میچز کھیل چکی ہے اور اس نے صرف ایک میچ جیتا جبکہ تین میچ ہارے ہیں، ٹیبل پوائنٹس پر ملتان سلطانز پہلے نمبر پر جبکہ کراچی کنگز چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔