آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مزید مشکلات آئیں گی: وزیر اعظم شہباز شریف کا اعتراف

وفاقی وزراء کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے نے غریبوں کیلئے سبسڈی کا کہا ہے، معاہدے کے نتیجے میں مزید مہنگائی ہوگی، ضمنی مالیاتی بجٹ پاس ہو چکا ہے، جس میں تمباکو، لگژری آئٹمز پر ٹیکس لگائے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ زیادہ تر ٹیکس پُرتعیش اشیاء پر لگائے گئے، منی بجٹ میں کوشش کی گئی کہ غریب پر اثر نہ پڑے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں ہیں، امید ہے کہ معاملات اگلے چند روز میں طے ہوجائیں گے۔