سونے کی قیمت میں دو سو روپے اضافے کے ساتھ ملک بھر میں فی تولہ سونا اکاون ہزار آٹھ سو روپے کا ہوگیا.
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں تیزی کا تسلسل برقرار ہے، سونا دو سو روپے فی تولہ کے اضافے کے ساتھ اکاون ہزار آٹھ سو روپے کا ہوگیا ہے،،،دس گرام سونے پر ایک سو اسی روپے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ دس گرام سونا چوالیس ہزار چار سو روپے کا ہوگیا،،،چاندی کی قیمت آٹھ سو چالیس روپے پر برقرار رہی،،،عالمی منڈی میں سونے کی قیمت سات ڈالر کم ہوگئی جس کے ساتھ ایک اونس سونا ایک ہزار دو سو اڑتالیس ڈالر کا ہوگیا