پنجاب میں کئی روز تک صارفین کے صبر کا امتحان لینے کے بعد پٹرول بحران میں واضح کمی آگئی ہے
پنجاب کے شہریوں کیلیے گزشتہ چند روز کسی امتحان سے کم نہ تھے ،پٹرول کی قلت کے باعث صارفین شدید ذہنی اذیت میں مبتلا رہے،،تاہم اب صورتحال میں بہتری آئی ہے،مختلف پمپس پر پٹرول سپلائی بہتر ہونے کے بعد شہری سکھ کا سانس لے رہے ہیں ،اور اب انہیں انکی ضرورت کے مطابق پٹرول مہیا کیا جارہا ہےدوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی تازہ صورت حال پر وزارت پٹرولیم نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کردی ہے،ترجمان وزارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول سپلائی بڑھنے سے صورت حال بہتر ہوگئی ہے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو روازنہ ساڑھے پندرہ ہزار میٹرک ٹن پٹرول سپلائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔