وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ارباب غلام رحیم موسم کی طرح پارٹیاں تبدیل کرتے ہیں،ان کی کسی بات کا جواب دینا مناسب نہیں
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ارباب غلام رحیم پیش گوئیاں کرنے والے پیر نہ بنیں بلکہ صرف سیاسی باتیں کریں ان کا کہنا تھا کہ ارباب غلام رحیم کے ماضی کے بارے میں ہرکوئی جانتا ہے،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ارباب غلام رحیم اپنے دور حکومت میں طاقت کے نشے میں چورعوام پر زیادتیاں کیا کرتے تھے پیپلز پارٹی کے درجنوں کارکنوں پر ان کے دور میں جھوٹے سیاسی مقدمات بنائے گئےان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے دروازے کھلے ہیں،تحریک انصاف کے استعفے بھی قانون کے مطابق منظور کیے گئے ہیں