پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے بعد سوائن فلو نے متعدد شہریوں کی زندگیاں نگل لیں

پنجاب کے مختلف شہروں میں سوائن فلو کےمریضوں کے تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ موذی مرض میں مبتلا ہوکر پندرہ سے زائد شہری زندگی کے بازی ہارچکے ہیں جبکہ سوائن فلو میں مبتلا افراد کی تعداد چھیاسی تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے وبا کو سنجیدگی سے نہ لئے جانے سے نہ صرف راولپنڈی میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ ملتان کے نشتر ہسپتال میں مریضوں کی آمد کا سلسلہ بھی بڑھتا ہی جارہا ہے۔ ملتان کے نشتر ہسپتال میں سوائن فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بائس تک پہنچ گئی ہے۔ سوائن فلو میں مبتلا دس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ نشتر ہسپتال کہ چلڈرن کمپلکس میں سوائن فلو میں مبتلا مریضوں کیلئے خصوصی یونٹ قائم کیا گیا ہے۔