تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے پاکستانی باؤلرز کی خوب دھلائی کی اور پھر پاکستانی بلے بازوں کو گیند نہیں دکھائی دی
ولنگٹن میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور کورے اینڈرسن نے پاکستانی باؤلرز کی خوب پٹائی کی ،،شاہدآفریدی کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ پاکستان کو مہنگا پڑ گیا ،، مارٹن گپٹل نے انیس گیندوں میں بیالیس رنز بنائے ،،گپٹل کی اننگز میں چھہ چوکے اور دو چھکے شامل تھےکورے اینڈرسن نے بیالیس گیندوں پر بیاسی رنز بنائے ،،ان کی دھواں دھار اننگز میں چھہ چوکے اور چار فلک بوس چھکے شامل تھے پاکستانی باؤلرز آج بھی مکمل آف کلر رہے ،،عماد وسیم کے پہلے اوور میں سترہ رنز بنے ،انور علی ،محمد عامر اور وہاب ریاض کی بھی خوب پٹائی ہوئیمیچ سے قبل دونوں ٹیموں نے چارسدہ یونیورسٹی پر دہشت گردی کے واقعے کیخلاف اور شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی پاکستانی کھلاڑی آج کے میچ میں سانحہ باچا خان یونیورسٹی کیخلاف احتجاج کے طور پر بازوؤں پر کالی پٹیاں کھیل کر کھیلے
ولنگٹن ٹی ٹونٹی میں کئی دلچسپ ریکارڈز بھی بنے ،،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ٹی ٹونٹی مقابلوں میں دوسری مرتبہ پچیس سے کم گیندوں میں پہلی ففٹی سکور کی گئیٰ،،پاکستان دوسرا میچ زیادہ وکٹوں سے ہارا اور تیسرے میچ سب سے زیادہ رنز سے شکست پاکستان کا مقدر بنی
ولنگٹن ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پچانوے رنز کی شکست رنز کے اعتبار سے بد ترین رہی ،،اس سے قبل پاکستان کو آسٹریلیا نے چورانوے رنز سے ہرایا تھا،،نیوزی لینڈ نے گیارہ سال بعد ہوم سیریز میں مخالف اوپنرز کو دہرے ہندسے تک پہنچنے سے پہلے آؤٹ کیا ،،نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ایک سو چھیانوے رنز بنائے جو ٹی ٹونٹی میں پاکستان کیخلاف تیسرا بڑا سکور ہے ،،کورے اینڈرسن نے پاکستان کیخلاف اپنی پہلی ٹیٹونٹی ففٹی سکور کی ،،دسمبر دو ہزار دس میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف آک لینڈ ٹی ٹونٹی میں چوبیس گیندوں میں پہلی ففٹی بنائی تھی ،،کیویز نے آج اپنا ریکارڈ مزید بہتر کیا اور ایک بار پھر پچیس سے کم گیندوں میں ففٹی سکور کی ،،نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ٹی ٹونٹی میچز میں ڈیڑھ سو چوکے اور پچاس چھکے لگانے والے دوسرے کھلاڑٰی بن گئے پہلے کھلاڑٰی برینڈن مکلم ہیں ،،کیوی کپتان کین ولیمسن ایک ٹی ٹونٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑٰ ی بن گئے انہوں نے تین میچز میں ایک سو پچھتر رنز بنا کر جنوبی افریقہ کے فاف ڈپلیسز کا ریکارڈ توڑ دیا جنہون نے ایک سیریز میں ایک سو ستاون رنز بنائے تھے
نیوزی لینڈ سے ولنگٹن میں بدترین شکست کے بعد پاکستان کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوگئی ہے
ٹیسٹ میچز میں تنزلی،،ایک روزہ میچز میں تنزلی اور اب ٹی ٹونٹی رینکنگز میں بھی تنزلی یہ ہے گرین شرٹس کی گزشتہ ایک برس کی کارکردگی ،،نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا میچ ہارا تو پاکستان ٹی ٹونٹی کی رینکنگ میں بھی چھٹے سے ساتویں نمبر پر آ گیا ،،شاہد آفریدی کی کپتانی میں پاکستان کی شکستوں کا سلسلہ جاری ہے ،،پاکستان ٹی ٹونٹی کی سب بہترین ٹیم تھی ،،پھر دوسرے نمبر پر آئی ،،اس کے بعد تیسرے نمبر پر اور اس کے بعد تنزلی کا سفر تیزی سے طے کرتے ہوئے شاہد آفریدی کی کپتانی میں پاکستان نے سب سے زیادہ میچز ہارے ہیں اور ٹیم تیسرے سے ساتویں نمبر پر پہنچ چکی ہے