بوم بوم آفریدی کہتے ہیں ٹیم نے خراب کرکٹ کھیلی جو شکست کا باعث بنی،کھلاڑیوں نے بڑے ٹارگٹ کا دباؤ لیا

پوسٹ میچ انٹریو دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کو جیت پر مبارکباد دی ،،بولے ہم نے ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا،ابتدائی چھ اوورز میں پانچ بیٹسمین آؤٹ ہوجائیں تو کیا کرسکتے ہیں ؟،،بولنگ ٹھیک جارہی ہے لیکن بیٹنگ پر توجہ دینا ہوگیٹی ٹوئنٹی کپتان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی ، اس فارمیٹ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ،،لالہ نے کمنٹیٹر کی حیثیت سے واپس نیوزی لینڈ آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا،،فاتح کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ وہ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ،،کھلاڑیوں نے بہت محنت کی ،،ٹیم ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائے گی،
صحافیوں کے سوالوں پر سیخ پا ہونے والے بوم بوم آفریدی ،،، اپنے کارکردگی گراؤنڈ میں ایک بار پھر نہ دکھا سکے ، مجموعی طور پر بوم بوم آفریدی کی پرفارمنس خاطر خواہ نہ رہی
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست نے بوم بوم شاہد آفریدی کی کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کر دیئے ،،، لالہ یوں تو ورلڈ کپ کیلئے پوری طرح تیار ہیں ،، جبکہ ان کا دعویٰ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کی ٹیم کی فائنل بھی کھیلے گی ،، تاہم وہ یہ بتانا بھول گئے کہ وہ ٹیم کن کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی صحافیوں کے سوالوں پر سیخ پا ہونے والے شاہد آفریدی میدان میں بھی صحافیوں کے تلخ سوالوں کا جواب نہ دے سکے ،، بلکہ ان کی پرفارمنس نے بہت کچھ ثابت کر دیا ،شاہد آفریدی کی مجموعی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ، جبکہ وہ سب سےزیادہ شکست کھانے والے ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بھی بن گئے ،بوم بوم کی ورلڈ کپ کی تیاری تو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے پتا چل ہی گئی جبکہ کیویز کی سرزمین پر ان کا آخری میچ بھی ان کے خیالات کے برعکس یادگار نہ رہا