صومالیہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں20 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں الاشباب نامی شدت پسند تنظیم نے ساحل کے قریب ہوٹل کو کار بم سے نشانہ بنایا۔ دھماکے میں بیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔ دھماکہ ہوٹل میں پارٹی سے چند گھنٹے قبل ہوا جس کے بعد حملہ آوروں نے فائرنگ بھی کی۔ عینی شاہد کے مطابق حملہ آوروں نے ہوٹل کے باہر موجود افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ صومالوی پولیس نے حملے میں ملوث جنگجو لیڈر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دھماکے کے بعد صومالیہ کی فورسز نے علاقے کا کنڑول سنبھال لیا ہے۔