جناح ہسپتال کراچی کے ینگ ڈاکٹرزکی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ہڑتال, اوپی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا

چھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مطالبات پورے نہ کرنے پر جناح اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کردی۔ او پی ڈیز بند ہونے سے دور دراز سے آئے مریضوں کو مایوس لوٹنا پڑا،،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسین نے کہا کہ سات سو سے زائد ڈاکٹرز کو چھ ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں، چار ماہ قبل احتجاج کرنے پر سیکریٹری صحت نے تنخواہوں کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی، مگر کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا .ان کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پورے ہسپتال میں ہڑتال کرکے مکمل طور پر کام بند کر دیں گے