بھول ہوگئی، جناب معافی چاہتا ہوں، سندھ کے سینئر وزیرتعلیم نثار احمد کھوڑو نے سندھ اسمبلی میں سگریٹ پینے پرایوان میں معافی مانگ لی
سندھ اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں سینئروزیرتعلیم نثار احمد کھوڑو نے سگریٹ سلگا لی تھی جس پر اپوزیشن نے کڑی تنقید کرتے ہوئے نثار کھوڑو کے اس فعل کی شدید مذمت کی، اپوزیشن اورمیڈیا کی تنقید کے بعد جمعے کو اجلاس کے دوران نثار کھوڑو نے ایوان میں کھڑے ہوکر سگریٹ پینے پر معافی مانگ لی. نثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ ایوان میں سگریٹ پینے پرجن لوگوں نے تنقید کی اورجنہوں نے خبرنشرکی وہ ان کاشکریہ ادا کرتے ہیں اورمعافی مانگتے ہیں