اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں لاپتہ افراد کے والدین نے پریس کانفرنس

اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں لاپتہ افراد کے والدین نے پریس کانفرنس کی۔۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے محب وطن شہری ہیں، اور اُن کا دہشت گردی کی کسی کارروائی سے کوئی تعلق نہیں۔۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے بچوں کو تلاش کر کے منظرعام پر لائے۔۔ اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو اُن کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔۔ والدین کا کہنا تھا کہ تمام حکومتی اداروں کا دروازہ کھٹکھٹایا، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔۔ لاپتہ افراد کے لواحقین نے چیف جسٹس پاکستان، صدر مملکت، اور، وزیراعظم سے اپیل کی کہ حکومتی ادارے اُن کے بچوں کو بازیاب کرائیں۔۔