مزاح کا تڑکہ لیے ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم کنگ فو یوگا کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی

ہدایتکار سٹینلے ٹونگ Stanley Tong کی اس فلم کی کہانی آثار قدیمہ کے ماہر ایک چینی پروفیسر جیک کے گرد گھومتی ہے،، جو قدیم برصغیر کی ریاست ماگادھا Magadha کے خزانے کی تلاش میں نکلتا ہے،،، اس تلاش کے دوران جیک کو تبت میں ایک غار سے قیمتی ہیرا ملتا ہے،، جسے بیچنے کیلئے وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دبئی کا رخ کرتا ہے،،، فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے ایکشن ہیرو جیکی چن نے،، جبکہ دیگر کاسٹ امیرا دستور، ایرک سانگ اور عارف رحمان پر مشتمل ہے،،، مزاح اور ایڈونچر سے بھرپور مناظر پر مبنی فلم کنگ فو یوگا اگلے ہفتے اٹھائیس جنوری کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی،،،۔۔۔