غیرجمہوری قوتیں عوام کے پسندیدہ لیڈر کو غیرروائتی طریقے سے ہٹانا چاہتی ہیں رانا ثنا اللہ خان

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راناثنا اللہ نےکہا ذوالفقارعلی بھٹوکوغیرجمہوری قوتوں نے عوامی رائے کے برعکس منظرنامہ سے ہٹایا لیکن جب عوام کوموقع ملاانہوں نےفیصلہ پیپلزپارٹی کے حق میں دیا۔انیس سوننانوےمیں نوازشریف کوعہدےسے الگ کیاگیالیکن دوہزارتیرہ میں عوام نے پھر ان کے حق میں فیصلہ دیا۔انہوں نے کہا مخالفین کا ایجنڈا دھرنوں اور دو نومبر کے اقدام کے باوجود ادھورا رہاراناثنا اللہ نےکہاکہ پامانا کیس آئینی اورقانونی نہیں بلکہ سیاسی کیس ہے۔شیدااورحمیداسمجھتے ہیں کہ وہ اپنی گفتگوسے سپریم کورٹ کوقائل کرلیں گےتویہ ان کی بھول ہے۔انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب کےخلاف اپوزیشن کا دائرکردہ ریفرنس اے ٹی ایم مشینوں کےکارروبارکوتحفظ دینےکےلیےہے۔ جہانگیرترین کے کاروبارکاتحفظ کرنےکےلیے پوری جماعت یرغمال بن گئی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا پنجاب اسمبلی اجلاس میں سول سروسزآرڈیننس،ڈرگ اتھارٹی ترمیمی بل،لینڈریفارمزبل سمیت مفادعامہ سےمتعلق کئی بل پاس کیے جائیں گے