محکمہ موسمیات نےاگلے ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر مزید برفباری کی پیشگوئی کر دی،
ملک کے زیادہ تر علاقوں میں رگوں میں خون جما دینے والی سردی بھی اپنے جوبن پر ہے۔سکردہ میں درجہ حرارت منفی نو تک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ استور منفی آٹھ، پاراچنار منفی سات، مالم جبہ، قلات منفی چھ، گوپس، کالام، راولا کوٹ، گلگت، دیر منفی پانچ،بگروٹ منفی چار اور ہنزہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ کوئٹہ،ژوب اورقلات ڈویژن کے پہاڑوں پر مزید برف باری کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پیر سے جمعرات کے دوران اسلام آباد ، پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں بیشترمقامات پربادل برسیں گےاس کےعلاوہ مالاکنڈ، ہزارہ، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پرمزید برفباری سےٹھنڈ کی شدت میں اضافہ ہوگا آئندہ چوبیس گھنٹے میں بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ تاہم ملک کےبالائی،وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، کوئٹہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پرہلکی بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ہلکی دھندکاامکان ہے۔