پتلی گلی سے نکل کر وزیراعظم کی شیروانی پہننے کا دور چلا گیا:-حمزہ شہباز
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،ان کا کہنا تھا کہ عمران خاں ہوش کے ناخن لیں عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں، اب ٹانگیں کھینچنے کا دور ختم ہوچکا، کنٹینروں پر چڑھ کر راتوں رات وزیراعظم نہیں بنا جاسکتا، عدالتوں میں پیش ہونے سے گھبرانے والے عمران خان کے دائیں بائیں کھڑےہیں، وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کرتے ہوئے اپنا مستقبل عدالت کو سونپ دیا، انہوں نے کہا کہ تخت لاہور کاطعنہ دینے والے کراچی کے حالات دیکھ لیں،بلاول جوش خطابت میں ایسی باتیں کر جاتے ہیں،دو ہزار اٹھارہ میں خوشحال پاکستان کےساتھ عوام میں جائیں گے،حمزہ شہبازنے کہاکہ لوڈشیڈنگ کے جن کو آئندہ انتخابات سے پہلے بوتل میں بند کر دیں گے، ملک میں دہشت گردی میں کمی جبکہ کراچی میں امن کی فضاء قائم ہورہی ہے، حکومت عوام کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔