پاناما لیکس کے معاملے پر وزرا دفاع کررہے ہیں لیکن افسوس حمزہ شہباز آج تک خاموش رہے:-مولا بخش چانڈیو

سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر وزرا دفاع کررہے ہیں لیکن افسوس حمزہ شہباز آج تک خاموش رہے ۔ بلاول بھٹو کا پنجاب میں ویلکم دیکھ کر مخالفوں کی نیندیں ویسےہھی حرام ہونی تھیں۔ حمزہ کو دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ سب کو پتہ ہے کہ ترکی کی کمپنیاں کہاں کا کچرہ صاف کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا حمزہ شہباز کو پنجاب کے عوام کی نہیں اپنے پولٹری فارمزکی زیادہ فکر رہتی ہے۔مولا بخش کا کہنا تھا چودھری نثار کو ماضی پر بات کرنے سے پہلے ملک کی حالیہ صورتحال پر جواب دینا چاہیے۔ وہ تو اکثر یہ کہتے ہیں کہ میاں صاحب کے اپنے ہی ان کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا بلاول بھٹو زرداری کا ملک اور قوم کے لیے امید نو بننا مخالفوں سے ہضم نہیں ہو رہا