فرنٹیئر کور نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران اکیاسی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا،

ملک بھر میں امن دشمنوں کے خلاف پاک فوج اور دیگر فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں،اس سلسلے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کیےگئےہیں جس میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کے دوران ایک ہفتے میں اکیاسی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا، آپریشنز میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق صرف کوئٹہ میں بتیس خفیہ آپریشنز کئے گئے ہیں جن میں متعدد دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔