پانچ سال خون پسینہ ایک کرکے شہر کو بنایا آج کراچی کھنڈر بن چکا ہے۔:-مصطفیٰ کمال
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا 29 جنوری کے جلسے کیلئے دکانداروں اور خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو دعوت دینے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا عوامی عدالت لگنے والی ہے ہمارا ساتھ دیں ۔۔ شہر کی حالت زار پر کیے گئے ایک سوال پر مصطفیٰ کمال نے آبدیدہ ہو کر کہا اپنی گاڑی سے باہر نہیں دیکھتا کیونکہ شہر کی حالت پر دکھ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا مکمل منصوبہ بندی کے بغیر ہر پانچ حکومتوں میں رہنے والے سو سال میں بھی شہر میں بہتری نہیں لا سکتے۔اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے بہادر آباد میں قائم ہوٹل پر بیٹھ کر چائے بھی پی، مصطفیٰ کمال کے ساتھ پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی، افتخار عالم اور دیگر رہنما موجود تھے۔ کیمرہ مین ثاقب خان کے ساتھ جاوید قائم خانی وقت نیوز کراچی