قبائلی علاقوں میں امن وامان کی صورتحال پہلےسے بہت بہتر ہے، :-اقبال ظفر جھگڑا

وقت نیوزسےگفتگو کرتے ہوئےگورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا کا کہنا تھا کہ پارا چنار میں دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، متاثرہ لواحقین سےاظہار ہمدردی ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں صورتحال بہت بہتر ہے کیونکہ ماضی میں ایسےمقام بھی تھے جہاں جانا ناممکن تھا، ملک سے دہشتگردوں کو ختم کردیا گیا ہے لیکن اب حملے کرنے والے شدت پسندوں کی باقیات ہیں، انہوں نے کہا کہ قبائلی مقامات میں نوے فیصد لوگ اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں جن کی بحالی کا کام جاری ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ عسکری اور سول ادارے متاثرہ علاقوں میں کام کر رہے ہیں، عوام کی مشکلات دور کرنے کے لیے فاٹا اصلاحات پرکام شروع کیاجس کے بعد قبائلی حصوں میں مزید انقلاب آئے گا۔۔