کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلرکوگرفتار کرلیا
جرائم پیشہ افراد کیخلاف کراچی پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر شاہد عرف بدتمیز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر نے متعدد مخالفین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ گرفتار ٹارگٹ کلر رئیس اور فرحان عرف ملا کیلئے کارروائیاں کرتا تھا۔ ٹارگٹ کلر نے اعترافی بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ ٹیم کاانچارج رشید عرف خالو ہے جو ٹاسک دیتا تھا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں شاہ فیصل کالونی، الفلاح، کورنگی اور نیو کراچی میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر کرتا تھا۔