بلاول بھٹو نے امداد پتافی کی نصرت سحر عباسی کے ساتھ اخلاق سے عاری گفتگو پر سخت ایکشن لینے کا عندیہ دے دیا۔۔

جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پیپلز پارٹی کی رسوائی کا باعث بنی تو چئیرمین بلاول بھٹو کو بھی ایکشن لینے کا خیال آگیا۔۔ بلاول بھٹو نے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امداد پتافی کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کر دی۔۔جس کے بعد پارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو نے امداد پتافی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے بیان پر وضاحت طلب کر لی ہے۔۔پارٹی چیئرمین نے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر سخت ایکشن لینے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔۔۔دوسری طرف بختاور بھٹو بھی نصرت سحر عباسی کے حق میں بول پڑی ہیں۔۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بختاور بھٹو نے کہا کہ امداد پتافی کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔۔ خواتین کے ساتھ اس قسم کا رویہ ناقابل برداشت ہے۔۔ بختاور بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت ایک مضبوط خاتون نے کی تھی۔ ایسا رویہ پی پی کی روایات اور اخلاقیات کےمنافی ہے۔۔جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر امداد پتافی کی غلط انگریزی بولنے پر نصرت سحر عباسی سے جھڑپ ہوئی ۔۔ اس دوران امداد پتافی نے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے جس پر سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ نصرت عباسی نے امداد پتافی سے وزارت واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔