سرتاج عزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و سلامتی، دُنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے، اور، اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھانے سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا فروغ اہمیت کا حامل ہے۔۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ جمہوریت ،آزادی، امن، اور، خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا پاکستان دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی رفتار میں اضافے کا خواہش مند ہے، تاکہ تعلقات مزید آگے بڑھیں۔۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی، سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم، اور، پاک امریکا سٹریٹجک امور پر تعاون کی طویل تاریخ ہے۔۔