ملک میں مسلح دہشتگردوں کے ساتھ معاشی دہشتگرد بھی موجود ہیں :- سراج الحق
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کاکہناتھاکہ ملک میں مسلح دہشتگردوں کے ساتھ معاشی دہشتگرد بھی موجود ہیں جنہوں نے قوم کو مقروض کرتے ہوئے منافع بخش اداروں کا دیوالیہ کر دیا۔ سب کا احتساب ہونا چاہیے مگر آغاز حکمرانوں سے کرنا ہوگا۔ باسٹھ تریسٹھ پر عمل ہوتاتوآج ایوانوں میں بے داغ لوگ بیٹھے ہوتے۔سراج الحق نے کہا کہ فوجی عدالتوں می توسیع کا فیصلہ تمام جماعتوں کے ساتھ مشاورت سے ہونا چاہیے۔ ٹرمپ سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، پہلے بھی اس طرح کے لوگ آئے ہیں۔ عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا۔ مشترکہ اسلامی بینک، مشترکہ فوج بنانی ہوگی۔اس موقع پر انہوں نے پارہ چنار دھماکے کی مذمت بھی کی اور انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔