حکومت بدلی لیکن ملکی ائیر لائن کی قسمت نہ بدل سکی
ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز پی ایس او کو بھی ادائیگیاں کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ طیارہ حادثےکے بعد ادارے کے کاروبار اور آپریشن بری طرح متاثر ہواہے،عدم ادائیگیوں پرسعودی سول ایوی ایشن نے بھی پی آئی اے کا آپریشن بند کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے، دوسری جانب قومی ائیر لائن کے حکام نے اعتراف کیا ہے کہ ساڑھے تین برس میں پی آئی اے کی مالی حالت میں بہتری نہیں آسکی،جبکہ اس کے قرضوں میں بیس ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، ادارے کو تیس جون تک پچیس ارب روپے قرضوں اورسود کی مد میں ادا کرنے ہیں اور اس کا کل قرضہ ایک سو پچاسی ارب روپے تک جا پہنچا ہے، دو ہزار سولہ میں بھی پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کا مکمل انحصار حکومت پر ہی رہا تھا۔