اسلام آباد ویمن چیمبرآف کامرس اورہینڈی کرافٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے ہنرمند خواتین کی تیارکردہ ہینڈی کرافٹس کی نمائش کا اہتمام
جدت اوردلکشی کے ملاپ سے بنائے گئے یہ دلکش فن پارے عکاس ہیں ہنرمند خواتین کے تخلیقی ہنر کے، ہینڈی کرافٹس کی اس تین روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے اسلام آباد چیمبرآف کامرس کی جانب سے، ہاتھ سے تیارکردہ فن پاروں کی نمائش کا مقصد ہنرمند خواتین کوآگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ نمائش میں وزیرمملکت برائے نجکاری محمدبامقصد پہلو کی ترویج کے لیے منعقدہ نمائش میں دلکش ملبوسات کے علاوہ ہاتھ سے بنے زیورات، ہینڈبیگزاور دیگر سجاوٹی اشیا کے اسٹالز بھی لگائے ہیں، جڑواں شہروں سے خواتین کی بڑی تعداد ان اشیا کی خریداری کررہی ہے جبکہ تقریب میں ڈھول کی تھاپ پہ مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔وییمن چیمبرآف کامرس کی منتظمین کے مطابق ملکی ترقی میں خواتین کو ہم قدم رکھنے کے لیے ایسے پلیٹ فارم نہایت ضروری ہیں۔زبیرنے مہمان خصوصی کے طورپہ شرکت کی۔