راولپنڈی کے ایوب نیشنل پارک میں چھٹی کے روز مختلف اقسام کے مور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

چھٹی کے روز جہاں شہریوں نے پُرفضا ماحول کی تلاش میں تفریحی گاہوں کا رخ کیا، وہیں ننھے فرشتے بھی راولپنڈی کے ایوب نیشنل پارک میں مختلف اقسام کے موروں سے محظوظ ہوتے رہے۔ بچے قسم ہا قسم کے پرندوں کو اپنے قریب دیکھ کر خوشی سے پھولے نہ سمائے۔۔
کرنل ریٹائرڈ عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو پُرسکون ماحول اور مختلف اقسام کے پرندوں سے متعلق معلومات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔۔پارک میں موجود بچوں سمیت دیگر افراد مور کے کھلے ہوئے پنکھوں کے خوبصورت مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرتے نظر آئے