سکولوں میں بنیادی سہولیات کے پیش نظربجٹ باسٹھ ارب سےبڑھاکرتین سوپندرہ ارب روپے کیاگیا:-رانامشہود
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےرانامشہود کا کہناتھا ہیلپ لائن اورشکایات سیل سے شکایات کوچوبیس گھنٹے میں نمٹایا جائے گا۔انہوں نےکہاکہ سکولوں میں بنیادی سہولیات کے پیش نظربجٹ باسٹھ ارب سےبڑھاکرتین سوپندرہ ارب روپے کیاگیا ہے۔ ڈیڑھ لاکھ سےزائداساتذہ کوبھرتی کیا گیا ہے۔ چھیالیس ہزاراساتذہ کومزیدبھرتی کی جائےگا۔صوبائی وزیر نے کہا چھتیس ہزارسکولوں میں نئے کلاس رومزتعمیرکیے جائیں گے۔رواں سال ساڑھے چارہزار سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جارہا ہے
انہوں نے کہا ایجوکیشن کو ڈیجیٹل بنانےکیلئے سوسکولز میں ایل سی ڈی اورٹیلبٹس کے ذریعے پائیلٹ پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں۔رانا مشہود نے کہا آئی ٹی لیب کےسامان میں مبینہ کرپشن پرانکوائری کمیٹی اورموسمی چھٹیوں کاجائزہ لینےکےلیےبھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔