پارا چنار دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد پچیس ہو گئی،

پارا چنار دھماکے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار،،، دہشتگردوں کی گھناؤنی کارروائی نے متعدد گھرانے اجاڑ دئیے،،، دھماکے میں زخمی ہونے والے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،،، دھماکے کے تینتیس زخمی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز جبکہ چالیس کو پارا چنار ہسپتال لایا گیا،، جن میں سے اب بھی کئی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔۔
دھماکے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق سبزی منڈی میں دھماکا صبح آٹھ بجکر پچاس منٹ پر ہوا،،، دیسی ساختہ بم سیب یا ٹماٹر کے کریٹ میں چھپایا گیا تھا،،، دھماکے میں بارہ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا،، جبکہ دھماکے سے قبل علاقے کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کلیئر کیا تھا۔ دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ، کیلیں اور چھرے بھجی ملے۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کر کے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا،، دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں،،، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے،،،