چھٹی کے روز یوں تو شیخوپورہ کے تفریحی مقام خان پور نہر پر اہل علاقہ کا رش

آسمان پر بادلوں کا راج ہوا اور ٹھنڈی ہواؤں نے ہر شے کو ٹھنڈا ٹھار کر دیا۔ ایسے میں شیخوپورہ میں خان پور نہر کنارے اک میلہ سج گیا۔ اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد مچھلی سے لطف اندوز ہونے کیلئے امڈ آئی۔۔سرد موسم میں مچھلی کو تناول کرتے اور نہر کنارے ہم جولیوں کے جھرمٹ میں جہاں بڑوں نے سیلفیاں لیں، وہیں بچے بھی سیلفیاں بنانے میں مصروف رہے۔۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ نہر کنارے سرد موسم میں گرما گرم مچھلی سے من پرجھانا کسے اچھا نہیں لگے گا