رحیم یارخان میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے تریسٹھ ملزمان کو دھر لیا
ضلع رحیم یارخان میں ڈی پی او ذیشان اصغر کی ہدایت پر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کردیا، پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تریسٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے تین کلو منشیات، شراب کی چار چالو بھٹیاں، دو سو چھبیس لیٹر کشید شدہ شراب اور ایک سو تریپن بوتلیں برآمد کر لیں، ملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، دوسری جانب پشاور میں بڈھ بیر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چھے مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ۔۔۔