اسلام آباد میں کسٹم حکام نے لاکھوں روپے کا سمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔

محکمہ کسٹم کے انسداد سمگلنگ ونگ نے اسلام آباد ٹول پلازہ پر کارروائی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سے شہر اقتدار سمگل شدہ سامان منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کسٹم حکام کے مطابق خیبرپختونخوا سے 51 لاکھ روپے کا سمگل شدہ سامان اسلام آباد منتقل کرنے کی کوشش کی گئی جس میں 300 ڈیجیٹل ڈش اور 1440کلو بال بیئرنگ شامل ہیں۔ سمگل شدہ مال ایک بس میں لایا جا رہا تھا۔ سامان کو اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب قبضے میں لے کر کسٹم گودام منتقل کر دیا گیا۔ بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔