راولپنڈی میں سلنڈر دھماکے سے 8 افراد زخمی ہو گئے

ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی کے محلہ حافظ آباد ڈھوک حسو کے ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال میں تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔۔۔
زخمی ہونے والوں میں میاں بیوی اوراُن کے 4 بچے بھی شامل ہیں۔