اسپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ پھر سے کامیابی کی ڈگر پر چل پڑی

لالیگا میں گزشتہ دو میچز میں ناکام ریال میڈرڈ کا مقابلہ مالاگا سے ہوا ،،،پہلے ہاف میں سرجیو راموس نے دو گول کرکے ریال میڈرڈ کی پوزیشن مضبوط کردی ۔۔۔مالاگا نے تریسٹھ ویں منٹ میں گول کرکے میچ دلچسپ بنادیا ریال میڈر کی مضبوط دفاعی لائن نے حریف ٹیم کی باقی کوششیں پسپا کردیں ،،،ایک اور میچ میں ویلا ریال اور ویلنشا میں جوڑ پڑا،،دونوں ٹیموں کی جانب سے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے گئےکارلوس سولر نے پینتیس ویں منٹ میں ویلنشیا کو برتری دلائی ،،سات منٹ بعد ہی سینٹی مینا نے گول کیپر کی غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برتری دوگنی کردی جو اختتام تک برقرار رہی ،،،