بھارت میں ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں بتیس افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی

یہ افسوسناک حادثہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پیش آٰیا،،جگدالپور سے بھونیشور جانے والی ٹرین کا انجن اور نو بوگیاں کونیری اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں،،ریسکیو حکام کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،،حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں تاہم تحقیقات جاری ہے ۔۔۔۔ بھارت میں ناقص ریلوے نظام کے باعث ٹرین حادثات معمول بن چکے ہیں ۔۔۔۔گزشہ سال نومبر میں بھی ریاست اتر پردیش میں خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک سو بیالیس افراد ہلاک ہوئے تھے ۔