..آسٹریلوی بلے بازوں نے پاکستان کی ناقص بالنگ پر خوب ہاتھ صاف کیا

کینگروز کی شاہینوں کی جم کر دھلائی،۔مار مار کر گیندبازوں کا بھرکس نکال دیا ،،،اس لاٹھی چارج کی شروعات اوپنر ڈیوڈ وارنر کی جنہوں نے ایک سو انیس گیندوں پر ایک سو تیس رنز جڑ ڈیئے ،،جارح بلے باز کی اس طوفانی اننگز میں گیارہ چوکے اور دو چھکے شامل تھے ۔۔۔کپتان سٹیو سمتھ نے پانچ چوکوں کی مدد سے انچاس رنز کی اننگز کھیلی ،،،ٹریوس ہیڈ اور گلین میکسویل نے بھی بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے،دونوں نے میدان کے چاروں طرف دلکش سٹروکس کھیلے ہیڈ نے چھتیس گیندوں پر چار چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے اکاون رنز بنائے ،،،گلین میکسویل نے چوالیس گیندوں پر اٹھہتر رنز بناکر بالرز کی لائن لائن بگاڑ دی ،،،،