گوجرہ میں پکانہ ریلوے سٹیشن کے قریب کار شالیمار ایکسپریس کی زد میں آگئی
گوجرہ کے قریب چک تیرانوے میں پکانہ ریلوے سٹیشن کے قریب ایک کار ریلوے کراسنگ پر کھلے پھاٹک سے گزر رہی تھی،،، شالیمار ایکسپریس کی زد میں آگئی،،، ٹرین کراچی سے لاہور جارہی تھی،،، خوفناک حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے،،،جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے،،، حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ۔ ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والوں کی میتیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا،، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ پھاٹک کھلا ہونے کی وجہ سے پیش آیا،،، حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدروفت کا سلسلہ کچھ دیر رکا رہا۔۔۔