بونیر میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے

بونیر کے علاقے لانگاہ چغرزئی میں مسافر وین مرکزی بازار کی جانب جانے کے لئے تیار تھی کہ گہری کھائی میں جا گری،،، حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے،،، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان چار افراد بھی شامل ہیں،،، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور مرنے والوں کی میتیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا،،، پولیس کے مطابق گاڑی سٹاپ پر رکی ہوئی تھی جہاں سے جانے کے لیے سواریاں بٹھائی جارہی تھیں کہ اسی دوران گاڑی میں بیٹھے بچے نے وین کو نیوٹرل کر دیا جس کے باعث گاڑی سرکتی ہوئی کھائی میں جا گری۔۔۔