مری میں برفباری کے بعد دھوپ نکل آئی، سورج کا مکھڑا دیکھ کر سیاح مال روڈ اور ملحقہ علاقوں میں موج مستیاں کرنے لگے،

ملکہ کوہسار میں برفباری کے بعد آج سورج نے بھی مکھڑا دکھا دیا، موسم بہتر ہوتے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کرلیا، آج اتوار کے روز بھی خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی، سیاحوں کی کثرت کے باعث مال روڈ سمیت مختلف علاقوں میں تل دھرنے کو جگہ نہیں ہے،،
سیاح مختلف مقامات پر موج مستیوں میں مصروف ہیں، کہیں ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینکے جا رہے ہیں، تو کہیں ’’سنو مین ‘‘بنا کر محظوظ ہو رہے ہیں، بعض مقامات پر منچلوں نے بھی اودھم مچائے رکھا ہے، سیاحوں کی آمد کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہے