جھوٹ نکلا تو نوازشریف کی چھٹی ہوجائےگی،آنے والے ہفتے میں بڑے انکشافات ہونے والے ہیں, عمران خان

قصور کے میدان میں حکومت پر باؤنسرزکی بارش کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شریفوں کی صرف ایک فیکٹری تھی جو بارہ سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد تیس ہوگئیں، پاناما میں پکڑےگئے تو انہوں نے بیرون ملک جائیداد کا اعتراف کیا، کوئی شخص جھوٹ بولنے کے بعد وزیراعظم نہیں رہ سکتا، یہاں وزیراعظم جھوٹ بول کر کہتا ہے اسے استثنیٰ ہے،انہوں نے کہاکہ پہلی باروزیراعظم کی عدالت میں تلاشی لی جا رہی ہے، قطری خط جھوٹ نکلا تو نواز شریف کی چھٹی ہوجائے گی