دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا, دہشت گرد ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے,آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے آرمی چیف نے پارا چنار میں دھماکے سے زخمی ہونے والوں کی ہسپتال میں عیادت کی, آرمی چیف نے پارا چنار میں قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی, آئی ایس پی آر کا کہنا ہے آرمی چیف کو پارا چنار دھماکے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی بھائیوں کی قربانیوں کی تعریف کی آرمی چیف کا کہنا تھا پاک فوج، سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں, دہشت گرد ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے, مذہب، صوبائیت، زبان، اور، فرقے کے امتیاز سے بالاتر ہو کر ہم سب پاکستانی ہیں, آئی ایس پی آر کا کہنا ہے آرمی چیف نے پارا چنار میں آرمی پبلک سکول کے قیام کا اعلان بھی کیا