جعلی حکومت کو ختم کر کے ہی دم لیں گے,شیخ رشید احمد
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قصور کے علاقے کھڈیاں میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں کہا کہ جب تک نواز شریف وزیراعظم ہیں، نیا پاکستان نہیں بن سکتا, سب کہتے ہیں الیکشن دو ہزار اٹھارہ میں ہوں گے، میں کہتا ہوں کارکن تیاری کر لیں، الیکشن اسی سال ہی ہوں گے, شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے لئے باقاعدگی سے ہر روز سب سے پہلے سپریم کورٹ پہنچتا ہوں, شیخ رشید کا کہنا تھا انصاف کا حصول ہمارا حق ہے, جعلی حکومت کو ختم کر کے ہی دم لیں گے