عمران خان چور مچائے شور کی زندہ مثال ہیں,مریم اورنگزیب
عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدالت کے باہر عدالت لگانے والے ثبوت پیش کیوں نہیں کرتے، عمران خان نواز شریف فوبیا میں مبتلا ہیں جن کے قول و فعل میں تضاد ہے،خان صاحب قوم کو بتائہں انہوں نےالیکشن کمیشن میں بیرونی فنڈنگ کیس میں استثنیٰ کیوں مانگا ہے،خان صاحب کو کنٹینر پر چڑھ کرجھوٹےالزامات لگانےاورجلسوں میں مقدمے لڑنے کی عادت ہے،انہوں نےکہا کہ عمران خان جلد طویل چھٹی پر رخصت ہونے والے ہیں، انہوں نے عوام کے لیے کچھ کیا ہوتا تو ہی اشتہارات چلاتے، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف وزیراعظم بنتے رہیں گے اور عمران خان ان کے سال گنتے رہیں گے