ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری
واشنگٹن ڈی سی میں شہری ٹرمپ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مختلف مذاہب کے لوگوں نے ٹرمپ کو صدر ماننے سے انکار کردیا، خواتین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن ٹرمپ مخالف نعرے درج تھے، خواتین کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ کی جارحانہ سوچ سے خوفزدہ ہیں, وائٹ ہاؤس کے باہر پچاس ہزار سے زائد افراد نے احتجاج ریکارڈ کرایا,مظاہرین نے کیپیٹل ہل اور وائٹ ہاؤس کے درمیان مارچ کیا،،، انہوں نے ٹرمپ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی, مظاہرے میں اداکارہ سکالیٹ جانسن، ایما واٹسن، گلوکارہ میڈونا اور ایلیشا کیز نے بھی شرکت کی, گلوکارہ میڈونا کا کہنا تھا کہ ان کا دل کرتا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کو جلا دیں، سیکریٹ سروس نے میڈونا کے بیان کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں