سپریم کورٹ میں خدیجہ صدیقی کیس کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں خدیجہ صدیقی کیس کی سماعت 23 جنوری کو ہوگی۔ تفصیلات سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ خدیجہ صدیقی کیس کی سماعت کل کرے گا۔ قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پرمئی 2016 میں شاہ حسین نے خنجر کے 23 وار کیے تھے۔ سابق چیف جسٹس کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسین نے ایک ماہ میں اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی، ملزم شاہ حسین پر الزام تھا کہ اس نے اپنی کلاس فیلو قانون کی طالبہ پر خنجر کے 23 وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا تھا۔ ملزم شاہ حسین نے مجسٹریٹ کورٹ سے سنائی جانے والی سزا کے خلاف سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔