سانحہ ساہیوال: گورنرپنجاب کی مقتول خلیل کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری سرور نے مقتول خلیل کے گھر پہنچ کر لواحقین سے تعزیت کی اور انصاف کی بھی یقین دہانی کرائی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں ہاتھوں قتل ہونے والے خلیل کے گھر پہنچ کر لواحقین سے تعزیت کی اور انصاف کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وہ مقتول کے گھر آئے ہیں، ساہیوال میں جو ظلم و بربریت ہوئی اس پر وزیراعظم کا پیغام لے کر آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، جو آنسو بچوں کی آنکھوں میں دیکھے ان کا کفارہ انصاف دلا کر کریں گے۔