کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کےالزام میں 4 افراد گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن میں ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے گاڑدن میں گزشتہ روز ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتول اہلکاراحتشام کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، حراست میں لی گئی خاتون احتشام کی رشتے دارہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ احتشام کو 30 بور پستول کی 4 گولیاں ماری گئی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزکراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا، مقتول اہلکار مزار قائد ٹریفک پولیس سیکشن پرتعینات تھا۔