پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ڈربن: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ ڈربن کے کنگزمیٹ کرکٹ گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے مدمقابل ہوں گی، سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دوسرے میچ کے لیے سرفراز الیون میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں، فخر زمان اور امام الحق ہی اوپنرز کی حیثیت سے میدان میں اتریں گے جب کہ بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ٹیم ایکشن میں دکھائی دے گی۔